9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 6:53
اسپل برگ کی فلم ''وارہارس''کالندن پریمیئر،شاہی گھرانے کی شرکت
جنگ نیوز -
لندن ... اسٹیون اسپل برگ کی Horse" "War وارہارس فلم کالندن میں پریمئیرہوا ۔جس میں شہزادہ ولیم اور ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن نے شرکت کی لندن کے لیسٹر اسکوائر پر ہوئے پریمئیر میں شہزادہ ولیم اورکیٹ مڈلٹن نے ریڈ کارپٹ پر موجود اداکاروں اورفلمسازوں سے ملاقات بھی کی۔فلم ایک ناول پر مبنی ہے جس میں ایک گھوڑے کواس لیے سدھاناپڑتاہے کیونکہ غلطی سے وہ بہت مہنگا خریدلیاگیاتھا۔بدقسمتی سے جنگ عظیم اول میں اس گھوڑے کو لڑائی میں استعمال کیا گیا۔لیکن اسکا کردار انمٹ نقوش چھوڑ گیا ہے۔ اداکاروں نے اسپل برگ کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انکی ہدایت کاری لاجواب ہے۔