تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 6:53

لاہور : سی این جی اسٹیشنز آج سے تین روز کیلئے بند

جنگ نیوز -


لاہور ... اوگرا کے شیڈول کے مطابق لاہور میں سی این جی اسٹیشنز آج سے تین روز کے لئے بند کر دیے گئے ہیں ، بندش سے پہلے سی این جی اسٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں اور شہریوں کو سی این جی کے حصول کے لئے رات بھر گھنٹوں لائنوں میں لگ کر انتظار کرنا پڑا۔اوگرا کے شیڈول کے مطابق لاہور میں تمام سی این جی اسٹیشنز پیر کے روز صبح چھ بجے سے جمعرات کی صبح چھ بجے تک مکمل طور پر بند کر دیئے جاتے ہیں۔ اسی لئے اتوار اور پیر کی درمیانی شب میں شہری آرام کرنے کی بجائے سی این جی کے حصول کے لئے گھنٹوں لائنوں میں کھڑے رہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ سرد رات میں انتظار کی تلخی مزید بڑھ جاتی ہے۔ سی این جی رکشہ ڈرائیورز کہتے ہیں کہ ان کی روزی روٹی کا دارو مدار ہی سی این جی کی دستیابی سے مشروط ہے، سی این جی جب ہوتی تھی تو تعلیم کے دروازے ان کے بچوں کے لئے کھلے تھے ، اب جب رکشہ ہی نہیں چلتا تو بچوں کی فیسیں نہیں بھری جاتی اسی لئے سکولوں سے اٹھانا پڑ گیا۔ سی این جی کی لوڈ شیڈنگ سے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد متاثر ہو رہے ہیں، کسی کا وقت برباد ہو رہا ہے تو کسی کے گھر کا چولہا ٹھنڈا پڑتا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.