تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 6:53

لندن میں انٹرنیٹ کی سہولت مفت فراہم کی جائیگی

جنگ نیوز -


لندن ... برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے لاکھوں رہائشیوں اور سیاحوں کو انٹرنیٹ کی سہولت مفت فراہم کی جائے گی ۔موبائل کمپنی ’او ٹو‘ لندن کے لاکھوں رہائشیوں اور سیاحوں کو مفت انٹرنیٹ مہیا کرے گی۔یہ سہولت اس سال ویسٹ منسٹر، کنزنگٹن اور چیلسی کے علاقوں میں فراہم کی جائے گی۔ یہ نظام سڑکوں پر پہلے سے موجود کھمبوں وغیرہ میں انٹرنیٹ کے آلات لگا کر بنایا جائے گا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نظام کو بنانے میں ٹیکس کی مد میں جمع کیا گیا حکومتی پیسہ بالکل استعمال نہیں کیا جائے گا۔ویسٹ منسٹر سٹی کونسل کی کابینہ میں مالیات کے نگران رکن کا کہنا تھا ’ویسٹ منسٹر میں ہر سال دس لاکھ سیاح آتے ہیں، ڈھائی لاکھ رہائشی ہیں، پانچ لاکھ سے زیادہ لوگ یہاں کام کرتے ہیں اور تقریباً چار ہزار نئے کاروبار شروع کیے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اولمپک مقابلوں میں سیاح با آسانی اپنی تصاویر اور کھیلوں کی خبریں سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹوں پہ ڈال سکیں گے۔ اوٹو اس مہینے ’میٹرو وائرلس نیٹورک‘ کا نظام نصب کرنا شروع کر دیگی۔لندن اس معاملے میں دوسرے بڑے شہروں سے پیچھے رہ گیا تھا۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سینکڑوں وائی فائی زونز ہیں جو کہ پارکوں اور دوسرے عوامی مقامات پر مفت انٹرنیٹ فراہم کرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.