9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 6:53
میمو گیٹ:نواز شریف اور حسین حقانی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے
جنگ نیوز -
اسلام آباد… مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف اور امریکا میں سابق سفیر حسین حقانی میموگیٹ کمیشن کے سامنے پیش ہونے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے ہیں۔ ادھر آرمی چیف جنرل کیانی کی جانب سے تحریری طور پر کمیشن کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ پہلے سے طے شدہ سرکاری دورے پر چین گئے ہوئے ہیں ۔کمیشن کے اجلاس کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ میمو گیٹ کی تحقیقات کے لیے قائم کیشن کا اجلاس آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی صدارت جاری ہے۔کمیشن نے نوازشریف،آرمی چیف،ڈی جی آئی ایس آئی نوٹس جاری کئے تھے۔ کمیشن کے سیکرٹری جواد عباس کا کہنا ہے کہ کمیشن کی کارروائی اوپن رکھی جائے گی۔