9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 6:53
پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس آج شام طلب
جنگ نیوز -
اسلام آباد… صدراور پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری نے پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس آج شام طلب کرلیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں سینیٹ کے انتخابات کے لئے موصول ہونے والی درخواستوں اور امیدواروں سے متعلق مشاورت کی جائے گی جس کے امیدواروں کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اجلاس آج شام سات بجے بلاول ہاوٴس میں ہوگا جس میں مرکزی مجلس عاملہ کے اراکین شرکت کریں گے جبکہ ذرائع کے مطابق مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد صدر وزراء سے بھی ملاقات کریں گے جس میں سیاسی امور پربات کی جائے گی۔