تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 6:53

منصور اعجاز بلیک بیری پیغامات کا میمو سے تعلق ثابت کریں،حسین حقانی

جنگ نیوز -


اسلام آباد… میمو گیٹ تحقیقاتی کمیشن کی کارروائی اسلام آباد ہائی کورٹ میں جاری ہے جہاں سابق سفیر برائے امریکا حسین حقانی نے موٴقف اختیار کیا ہے کہ منصوراعجاز پہلے یہ ثابت کریں کہ بلیک بیری پیغامات کا میمو سے تعلق ہے، انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ انہیں اپنا سرکاری بلیک بیری پیش کرنے کیلئے حکومت سے اجازت لینا ہوگی، وہ اس مرحلے پر میں بلیک بیری سے متعلق حق رازداری ، چھوڑ نہیں سکتے۔ اس سے قبل تحقیقاتی کمیشن کا اجلاس ، جسٹس فائزعیسی کی زیر صدارت ، اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت میں شروع ہواتو کمیشن روم میں میموکیس کے درخواست گزار نوازشریف اور دیگر مسلم لیگی رہنماء ، میموگیٹ کے مبینہ کردار حسین حقانی خود اور انکے وکیل جبکہ دوسرے بڑے کردار منصوراعجازکے وکیل اکرم شیخ موجود تھے۔ کمیشن نے ابتدائی سماعت کے بعد منصوراعجاز کو پاکستان آنے کے لئے ویزا کو جلد جاری کرنے اور حسین حقانی کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.