9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 6:53
سپریم کورٹ:میموگیٹ تحقیقاتی کمیشن کی کارروائی رکوانے کیلئے درخواست
جنگ نیوز -
اسلام آباد… میمو گیٹ کے تحقیقاتی کمیشن کی کارروائی کو روکنے کیلئے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کردی گئی ہے ۔ شاہد اورکزئی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیارکیاہے کہ صدر مملکت سے تفتیش پارلیمنٹ کا اختیار ہے ، کمیشن کا انہیں نوٹس دینا غیرآئینی ہے، درخواست میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ میموکمیشن میں شامل سندھ اور بلوچستان کے چیف جسٹسز نے آئینی حد سے تجاوز کیا ہے اس لئے کمیشن کی کارروائی روکنے کا حکم امتناعی جاری کیا جائے ۔