تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 7:31

بلوچستان میں گیس کی فراہمی آج بحال ہونے کا امکان

جنگ نیوز -


کوئٹہ… چار روز قبل ضلع نصیرآباد میں تخریب کاری سے متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام مکمل کرلیاگیا جس کے بعد کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گیس آج شام تک بحال ہنے کی توقع ہے۔ جمعہ کے روز ضلع نصیر آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد نے اٹھارہ انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا تھا جس کے بعد کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس کا شدید بحران پیدا ہوگیا تھا، گیس کے بحران کی وجہ سے عوام ایک جانب شدید سردی کے باعث شدید متاثرہ ہوئے تو دوسری جانب کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز تین روز کے لئے بند کردئے گئے، تاہم آج سوئی سدرن گیس کمپنی بلوچستان کے حکام کے مطابق تخریب کاری سے متاثرہ گیس پائپ لائن کا کام مکمل کرلیاگیا ہے اورکوئٹہ سمیت صوبہ میں جہاں گیس کی سہولت ہے وہاں گیس کی فراہمی آج شام پانچ بجے تک بحال کردی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.