تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 7:25

شمالی علاقوں میں برفباری ،پاراچنار میں درجہ حرارت منفی تیرہ

اے آر وائی - گلگت بلتستان ،کشمیر سمیت پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ اسلام آباد میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ کیاگیا۔



محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب،خیبر پختونخوا کے زیادہ تر میدانی علاقوں کے علاوہ سکھر ڈویڑن میں بھی چند روز شدید دھند کا امکان ہے۔پارا چنار میں درجہ حرارت منفی تیرہ،کالام میں منفی گیارہ،قلات میں منفی دس، کوئٹہ میں منفی آٹھ ،مری میں منفی پانچ سینٹی گریڈ رہا۔



وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں درجہ حراورت منفی دو جبکہ مظفر آباد میں منفی ایک سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔لاہور اور پشاور میں درجہ حرارت دو سینٹی گریڈ تک رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.