تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 7:31

ملک کے بالائی اور نشیبی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ

جنگ نیوز -


اسلام آباد… ملک کے بالائی اور نشیبی علاقوں میں خشک سردی کی شدت میں مزیداضافہ ہوگیا ہے۔برفباری کے بعدمتاثر ہونے والی رابطہ سڑکوں پر ٹریفک کی بحالی کاکام جاری ہے۔گلگت بلتستان کے ضلع گلگت ،اسکردو اور گردونواح میں موسم جزوی طور پر آبرالود ہے ،غذر کے پہاڑوں پر6روز سے جاری برف باری کا سلسلہ تھم گیا ہے،اوریہاں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 11اور نشیبی علاقوں میں منفی 7تک ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ مالا کنڈ ڈویژن کے اضلاع سوات ،شانگلہ ،لوئر دیر،اپر دیر ،چترال سمیت دیگر علاقوں میں آج صبح دھوپ نکلی تو موسم خوشگوار ہوگیا۔ گزشتہ دنوں ہونیوالی برف باری کے باعث بند ہونیوالی کالام کی تمام رابطہ سڑکوں کو پاک فوج نے برف ہٹاکر آمدورفت کے لئے کھول دیا ہے۔ قبائلی علاقے کرم ایجنسی ،مہمند ایجنسی ،باجوڑ اورخیبر ایجنسی بھی سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ایندھن کی طلب میں اضافے کے بعد لکڑی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ ہزارہ ڈویژن میں ایبٹ آباد، مانسہرہ، نتھیاگلی ،ناران اور کاغان سمیت دیگر علاقوں میں موسم آبر آلود ہے،اور سردی کی شدت برقرار ہے۔ شمالی بلوچستان کے علاقے پشین، ژوب اورچمن میں گزشتہ دنوں کی برف باری کے بعد شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں اور بالائی علاقوںمیں درجہ حرارت منفی 4تک ریکارڈ کیاجارہاہے۔ سرد ہوائیں چلنے کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.