9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 7:31
ارفع کریم کے امریکا میں علاج کے لئے بل گیٹس کا رابطہ
جنگ نیوز -
لاہور… مائیکرو سافٹ کے ارب پتی مالک بل گیٹس نے دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم کے علاج کیلئے ان کے والدین سے رابطہ کر لیا ہے۔ ارفع کے والد امجد کریم رندھاوا کے مطابق بل گیٹس نے فون پر رابطہ کر کے بتایا کہ انہوں نے ارفع کا علاج امریکا میں کرانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ بل گیٹس نے اپنے ڈاکروں کو ہدایات جاری کردی ہے کہ ارفع کے علاج کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائیں جائیں ۔ بل گیٹس کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے پاکستانی ڈاکٹرز سے بھی رابطہ کیا جنہوں نے ارفع کی بیماری اور علاج سے متعلق تفصیلات فوری طور پر انٹرنیٹ کے ذریعے انہیں فراہم کر دی ہیں۔ تاہم پاکستانی ڈاکٹرز کا خیال ہے کہ ارفع وینٹی لیٹر پر ہیں اور ان کے خیال میں شاید انہیں دوسرے اسپتال منتقل کرنا مشکل ثابت ہو۔