تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:42

چین:دنیا کی مہنگی ترین چائے،نصف کلو کے نرخ35ہزار ڈالر ہوں گے

جنگ نیوز -


کراچی…رفیق مانگٹ…دنیا کی مہنگی ترین چائے ’پانڈا پو‘ چین میں پیدا کی جا رہی ہے ، 5سو گرام وزن کے نرخ35ہزارڈالر(د و لاکھ بیس ہزار یوآن) ہو گے، رواں موسم بہار میں اس کی پہلی فصل تیار ہو گی ،یہ چائے عالمی سطح پر سب سے مہنگی ترین ہوگی۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق چین کی ایک کاروباری شخصیت این یانشی کا کہنا ہے کہ اس نے دنیا کی سب سے مہنگی چائے کے اہم ترین اجزاء حاصل کر لیے ہیں۔ جنوب مغربی چینی صوبے سیچوآن کے پہاڑوں پر چائے کی فصل کی تیاری کیلئے سابق خطاطی ٹیچر نے ایک پانڈا مرکز سے گیارہ ٹن فضلہ حاصل کیا ہے ۔ 41 سالہ این نے اس چائے کی پیداوار کی خاطر یونی ورسٹی میں اپنی نوکری و خیر باد کہہ دیا۔ انہوں نے 2.5ایکڑپر اسے کاشت کیا ہے اور کسی کیمیائی کھاد کی بجائے جانوروں کے فضلے کو زرخیزی کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔چائے کی فصل کی پہلی کھیپ موسم بہار میں آئے گی جس کے18اونس وزن کی قیمت35ہزار ڈالر تک ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.