9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:34
گورنر پنجاب نے صوبائی حکومت کے نو بل مسترد کر دیئے
اے آر وائی - گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے صوبائی حکومت کے منظور کردہ نو مزید بل مسترد کردیے۔ گورنر پنجاب کو اسمبلی کے جاری اجلاس میں منظور کردہ بل حتمی منظوری کے لئے پیش کئے تھے تاکہ انہیں قانونی حیثیت دی جاسکے۔ لیکن گورنر نے اعتراض لگا کر بل واپس کردیے ہیں کہ یہ قوانین صوبائی نہیں وفاقی معاملات ہیں۔ اس لئے صوبائی حکومت اس پر قانون سازی نہیں کرسکتی۔ گورنر پنجاب مسلم لیگ ن کی حکومت سے پیش کئے گئے اب تک سترہ بل اعتراض لگا کر واپس کرچکے ہیں۔