9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:25
حسین حقانی کا پاسپورٹ ضبط ہے،امریکی اخبارکادعویٰ
اے آر وائی - امریکی اخبار نے سابق سفیر کے بارے میں دعوی کیا ہے کہ حسین حقانی کا پاسپورٹ وطن واپسی پر ضبط کرلیا گیا تھااور اب ان کی سخت نگرانی کی جارہی ہے۔
اخبار نے دعوی کیا ہے کہ حسین حقانی کہتے ہیں کہ میمو گیٹ تحقیقات پر ان کا پاسپورٹ ضبط کرلیا گیا ہے ۔ واکی ٹاکی سے لیس خفیہ اہلکار ان کے آس پاس موجود رہتے ہیں، اس دوران وہ اپنا وقت مطالعے، لیپ ٹاپ کے استعمال اور وکلاء اور صحافیوں سے ملاقات اور بیگم سے موبائل فون پر گفتگو کر کے گزارتے ہیں۔ اخبار کے مطابق حسین حقانی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی سابقہ زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔