تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:9

اسٹیبلشمنٹ اپنی مرضی کی حکومتیں نہ بنائے،فضل الرحمن

جنگ نیوز -


حافظ آباد… جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک دیوالیہ ہوچکا ہے اگر اسے سنبھالنا ہے تو اسٹیبلشمنٹ اپنی مرضی کی حکومتیں نہ بنائے۔ حافظ آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملکی سیاست، معیشت اور دفاع بین الاقوامی قوتوں کے قبضے میں ہے، پس پردہ قوتیں سیاست سے دستبردار ہوجائیں تو دلدل سے نکل سکتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عدالتوں کیایشو پربات کرنے سے ڈر لگتا ہے نعروں سے تبدیلی نہیں آتی نعروں کے پیچھے منشور ہونا چاہیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.