9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:9
چین: برف سے مجسمہ سازی کے سالانہ مقابلوں کا انعقاد
جنگ نیوز -
ہربن…این جی ٹی…چین کے سرد ترین شہر ہربن میں26واںسالانہ آئس اینڈ اسنوفیسٹیول زور و شور سے جاری ہے جس میں دنیا بھر سے سیاح شرکت کررہے ہیں۔5جنوری کو شروع ہونے والے اس فیسٹیول میںبرف سے مجسمہ سازی کے26ویں سالانہ مقابلوں کاآغاز کردیا گیا ہے۔برف سے دیوہیکل ،دلچسپ اور منفرد مجسمے تخلیق کرنے کے اس مقابلے میں9ممالک کی28ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل نظر آرہی ہیں۔ اس مقابلے میں ٹیموں کو سانگہوانامی جمے ہوئے دریا سے برف لیکراُسے تراش خراش کر ایسا مجسمہ تخلیق کرنا ہوتا ہے جو ناصرف دو لوگوں کے قد کے برابرہو بلکہ اسکا وزن بھی دو ٹن تک ہو۔اس مقابلے میں جیتنے والی مجسمہ سازوں کی ٹیم کو10ہزار یوآن(1600ڈالر)کی انعامی رقم،میڈل اور ٹرافی سے نوازا جائیگا۔