تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:42

جوگرز کی سب سے زیادہ جوڑیاں جمع کرنے کا عالمی ریکارڈ

جنگ نیوز -


لندن…این جی ٹی…جوگرز کی سب سے زیادہ جوڑیاں جمع کرکے امریکی خاتون نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی ریٹائرڈ ٹیچرنے جوگرز کی سب سے زیادہ جوڑیاں جمع کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیاہے۔فلوریڈا کے شہر لیک میری کی رہائشی63سالہ پینی گولڈکے پاس مختلف قیمتوںاور ڈیزائنزوالے جوگرز کی733جوڑیاں موجود ہیں۔15سال قبل جوگرز کی جوڑیاں جمع کرنے کے شوق کو دلجمعی سے شروع کرنے والی پینی گولڈ اب تک ان جوتوں کی خریدار پر15ہزار ڈالرسے زائد خرچ کرچکی ہیں۔بڑی تعداد میں جوگرز کی جوڑیاں رکھنے کے عالمی ریکارڈ کے لیے درخواست دینے والی پینی گولڈ کا نام اب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرلیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.