تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:34

چنائی اوپن ٹینس ٹائٹل کینیڈا کے ملیوز روئنک نے جیت لیا

اے آر وائی - چنائی اوپن ٹینس ٹائٹل کینیڈا کے میلوز روئنک نے جیت لیا۔ڈبلز ٹرافی بھارت کے لینڈر پیس اور سربیا کے یانکو تپ سراوچ کے نام رہی۔



چنائی میں کھیلے جارہے اے ٹی پی ایونٹ کے فائنل میں میلوز روئنک نے سربین یانکو تپ سراوچ کو تین سیٹ کے سخت مقابلے میں شکست دیدی۔روئنک کی فتح کا اسکور چھ سات، سات چھ اور سات چھ رہا۔ میچ کے تینوں سیٹس کا فیصلہ ٹائی بریکرز پر ہوا۔



فتح کے ساتھ روئنک کیریئر کے دوسرے ٹائٹل اور باہتر ہزار ڈالر انعامی رقم کے حقدار بن گئے۔ ڈبلز فائنل میں لینڈر پیس اور تپ سراوچ کی جوڑی نے امریکی پیئر جوناتھن ارلچ اور اینڈی رام کو چھ چار اور چھ چار کے اسکور سے مات دیدی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.