9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:42
’چکنی چمیلی ‘کی مقبولیت،50لاکھ افراد انٹرنیٹ پر اس گیت کو دیکھ چکے
جنگ نیوز -
ممبئی…این جی ٹی…کترینہ کیف کے آئٹم سونگ "چکنی چمیلی"کی انٹرنیٹ پر مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہو گیا۔ فلم کی ریلیز سے قبل ہی 5ملین افراد اس آئٹم سونگ کو انٹرنیٹ پردیکھ چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اپنے آئٹم سونگ شیلا کی جوانی سے تہلکہ مچانے والی بالی ووڈاداکارہ کترینہ کیف ایک بار پھر اپنے نئے آئٹم سونگ "چکنی چمیلی" کے ذریعے دھماکہ کرنے کے لیے نا صرف تیار ہیں بلکہ انٹرنیٹ پر اس کا آغاز بھی کر چکی ہیں۔کرن جوہر کی آنے والی فلم اگنی پتھ میں کترینہ کیف کے آئٹم سونگ چکنی چمیلی کی ریلیز کے بعد چند ہی دنوں میں اب تک دنیا بھرسے5ملین افراد اسے انٹرنیٹ پر دیکھ کر محظوظ ہو چکے ہیں۔ اس آئٹم سونگ میں کترینہ کیف ایک خاص انداز کا لاونی ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں جسے شریا گھوشال کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس فلم میں شامل کترینہ کیف کے آئٹم سونگ "چکنی چمیلی" کو انٹرنیٹ پر دیکھنے کے بعدہریتک روشن اور پریانکا چوپڑا کی اس فلم کی ریلیز کا مداحوں کو بڑی بے صبری سے انتظار ہے جسے 26جنوری کو عام نمائش کے لیے پیش کیا جائیگا۔