9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:20
تحریک انصاف فرانس کا اجلاس،رکنیت سازی کے امور پر غور
جنگ نیوز -
پیرس …رضا چوہدری… تحریک انصاف فرانس کے کارکنوں کا ایک اہم اجلاس سینئر کوآرڈنیٹر سید تحسین انورکی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں تحریک انصاف فرانس کی رکنیت سازی کے متعلق امور پر غورکیاگیا ،اس موقع پرانہوں نے تمام شرکاء پر زور دیا کہ وہ اعلی قیادت کی ہدایات کی روشنی میںرکنیت سازی پر توجہ دیں تاکہ پارٹی کی تنظیموں کا قیام عمل میںلایاجاسکے۔ اس موقع پر سنیئر کوآرڈینیٹرسید تحسین انور اور کو آرڈینیٹررکنیت سازی عمر الرحمن کے درمیان بعض امور پراختلافات ختم کرانے کیلئے ابوبکر گوندل،امجد بھلو،طاہر محمود،مصطفی رانجھا،منور جٹ،چوہدری پرویز سوہاوہ والا،رانا عمران، ظہیرعباس دھلوانہ،راجہ عجائب،نذیر سیال اورحاجی عامرشکیل نے اہم کردار ادا کیا اور ایک تحریری معاہدے طے کیا گیا کہ سید تحسین انور بطور سنیئرکوآرڈینیٹر فرانس اور عمر الرحمن بطور کوآرڈیینٹر رکنیت سازی پارٹی کیلئے خدمات سرانجام دیں گے۔