تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:20

کوئٹہ، گیس کی بندش کے خلاف کئی گھنٹوں تک مظاہرہ

جنگ نیوز -


کوئٹہ… کوئٹہ کے علاقے کلی عالمو چوک اور سریاب روڈ پر گیس کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا انتظامیہ کی یقین دہانی کے باوجود مظاہرین نے روڈ آمدورفت کے لئے بند رکھی ۔ بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں تین روز قبل تباہ ہونے والی گیس پائپ لائن کے باعث کوئٹہ سمیت کئی علاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی معطل ہے۔ گیس کی بندش کے خلاف کلی عالمو چو ک پر مشتعل مظاہرین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دی جس سے سڑک کے دونوں اطراف ٹریفک کی امدو رفت متاثر ہو گئی۔ مظاہرین نے صوبائی حکومت اور انٹطامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار روز سے سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی سوئی گیس بھی معطل ہے جس کی وجہ سے گھروں میں بچے ، خواتین اور بزرگ بیمار ہو رہے ہیں تندروں سے روٹی اور ہوٹلوں سے کھانا خریدنا پڑ رہا ہے۔ اس دوران سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلی حکام اور ڈی سی کوئٹہ نے مظاہرین سے مذاکرات کئے اور انھیں یقین دلایا کہ شام تک گیس بحال کر دی جائے گی مگر مذاکرات ناکام رہے اور مظاہرین نے روڈ بلاک رکھا۔تاہم ٹریفک کی آمدورفت اور لوگوں کی مشکلات کے پیش نظر انھوں نے احتجاج ختم کر دیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.