تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:20

حکومت کو کرپشن نہیں کرنے دیں گے، رانا ثناء اللہ

جنگ نیوز -


فیصل آباد… صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے ایک ہی کام دھڑلے سے کیا اور وہ یہ ہے کہ قومی اداروں میں کرپشن اور لوٹ مار، ان کا وقت ختم ہو گیا اب انہیں دھڑلے سے کرپشن نہیں کرنے دی جائے گی۔ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ منصور اعجاز کو سپریم کورٹ میں گواہی کیلئے آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے اور اگر ان کے خلاف کوئی درخواست ہے تو اس پر کاروائی مؤخر کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کوواپس آنے پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ان کے خلاف الزامات کا فیصلہ عدالت کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کسی نے حکومت کے خلاف کوئی سازش نہیں کی، تمام سیاسی قوتوں اور اداروں نے کوشش کی کہ جمہوری عمل مضبوط ہو اور جمہوریت ڈی ریل نہ ہو، اسی سوچ کے باعث حکومت نے چار سال مکمل کئے لیکن افسوس کہ جمہوری عمل کو مضبوط اور با عزت بنانے کی بجائے بے توقیر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ اکرم بطور وکیل کسی بھی کیس کو لڑ سکتے ہیں اور منصور اعجاز کا کیس بھی انہوں نے بطور وکیل لیا ہے۔ صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ فیصل آباد ہائیکورٹ بنچ کے قیام کیلئے پنجاب حکومت سنجیدہ ہے اور اس سلسلہ میں اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.