تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:20

پسماندہ علاقوں کی ترقی ترجیحات میں شامل ہے، شہباز شریف

جنگ نیوز -


لاہور… وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صوبے کے پسماندہ علاقوں کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ دیہی علاقوں میں طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے 50 مزید موبائل ہیلتھ یونٹس حاصل کیے جا رہے ہیں۔ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس میں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور شفاف تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور عوامی فلاح کے منصوبوں میں نوکر شاہی کے سرخ فیتے کو ہرگز حائل نہ ہونے دیا جائے ، ان کا کہنا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں غفلت کے مرتکب افسروں کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.