تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:31

چینی ہرمیدان میں آگے،15دنوں میں 30منزلہ ہوٹل بنا ڈالا

جنگ نیوز -
بیجنگ…این جی ٹی…چین سائنس،ٹیکنالوجی،تجارت ا ور دیگر شعبوں میں اپنی عمدہ کارکردگی کے باعث دنیا سے داد وصول کر چکا ہے لیکن اس مرتبہ چین نے 15دنوں میں 30منزلہ ہوٹل کی عمارت تعمیر کرکے تعمیراتی میدان میں بھی سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔چین میں ایک تعمیراتی کمپنی نے اعلیٰ معیار کے ساتھ ساتھ تیزر فتاری کا مظاہرہ کرتے ہو ئے صرف 15دنوں میں ایک 30منزلہ ہوٹل تعمیر کرکے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔1لاکھ 83ہزار اسکوائرفٹ کے رقبے پر پھیلے اس ہوٹل کو مزدوروں نے منصوبہ بندی کے ساتھ 360 گھنٹوں میں دیکھتے ہی دیکھتے مکمل کر لیا جبکہ حیرت انگیز طور پر کم سے کم وقت میں سر انجام دئیے جانے والے تیز رفتاری کے اس کام میں نا توکوئی مزدور زخمی ہوا اور نہ ہی کو ئی نا خوشگوار واقعہ رونماہوا۔ اس سے قبل چین میں ہی چھ دنوں میں پندرہ منزلہ عمارت تعمیر کی گئی تھی جسے اس حالیہ ریکارڈ نے پیچھے چھوڑتے ہو ئے دنیا کی تیز ترین تعمیر کے عالمی ٹائٹل کا بھی وعویٰ کر دیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.