تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:31

بانکی مون کولبنان آمد پرخوش آمدید نہیں کہیں گے، حزب اللہ

جنگ نیوز -
بیروت …جنگ نیوز… لبنانی تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون کے دورے کا خیرم مقدم نہیں کریں گے ۔ بان کی مون رواں ماہ کی 13 تاریخ کولبنان پہنچ رہے ہیں۔ جرمن میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے رہنما محمد یزبیک نے قومی ریڈیوکو بتایاکہ وہ اقوام متحدہ کے کسی عہدیدارکو لبنان میں خوش آمدید کہنے کو تیار نہیں۔یادرہے اسرائیل اور لبنان کے درمیان 2006ء میں ہونے والی جنگ کے حوالے سے گزشتہ برس نومبر میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک قرارداد پر عمل درآمد پر بانکی مون کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ مسلح گروپوں کوغیر مسلح کرنا انتہائی ضروری ہے، جس پر حزب اللہ نے سخت تنقید کی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.