تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:31

زیر زمین پلانٹ میں یورینیم کی افزودگی جلد شروع ہوجائیگی،ایران

جنگ نیوز -
تہران…جنگ نیوز… ایران نے کہا ہے کہ ملک کی ایک زیر زمین جوہری تنصیب میں یورینیم کی افزودگی جلد شروع ہوجائے گی۔ ایران کے قومی روزنامہ کیہان کی رپورٹ کے مطابق جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ فریدون عباسی دوانی نے بتایا کہ فردو نامی جوہری تنصیب میں افزودگی کا عمل مستقبل قریب میں شروع ہو جائے گا۔فریدون عباسی کا کہناتھا کہ تنصیب میں 20، 3.5 اور 4 فیصد افزودہ یورینیم کی پیداوار ممکن ہے۔اس پیش رفت کے بعد متنازع جوہری پروگرام کے حوالے سے ایران اور مغربی ممالک کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔ مغربی دنیا کو شبہ ہے کہ ایران درپردہ جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں مصروف ہے جبکہ ایران اپنے جوہری پروگرام کو پرامن قراردیتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.