تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:31

ایران ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کی راہ ہموار کر رہا ہے، لیون پنیٹا

جنگ نیوز -
واشنگٹن …جنگ نیوز…ا مریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کے لیے راہ ہموار کر رہا ہے لیکن ابھی تک اس نے یہ ہتھیار تیار کرنے شروع نہیں کیے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی مخالفت کی اور کہا کہ اس سے علاقے میں امریکی فوجیوں کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔امریکی وزیر دفاع نے ایران کو جوہری ہتھیاروں سے دور رکھنے کے لیے سفارتی اور معاشی اقدامات جاری رکھنے کی حمایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا امریکا اور اسرائیل دونوں کے مفاد میں ہے اور اس لیے دونوں ملکوں کو مل کر کوششیں کرنی چاہئیں۔ لیون پنیٹا نے اوباما انتظامیہ کے موقف پر دہرایا کہ ایران ابھی ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری میں مصروف نہیں ہوا ہے اور وہ ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کی صلاحیت پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.