تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:31

میموکی تشکیل،ڈرافٹنگ،اور مولن کودینے میں کوئی کردار نہیں، حقانی

جنگ نیوز -


اسلام آباد… میموگیٹ کمیشن کو حسین حقانی نے ابتدائی بیان ریکارڈ کرادیا ہے ، اس میں انہوں نے کہاہے کہ میمو کی تشکیل ، اسکی ڈرافٹنگ اور اسے ایڈمرل مولن کو دینے میں انکا کوئی کردارنہیں ہے۔ میمو گیٹ کمیشن نے حقانی کا بیان ، سوال و جواب کے انداز میں ریکارڈ کیا،اسے کمیشن روم کے کیمرے نے بھی ریکارڈ کیا گیا، حقانی نے بیان ریکارڈ کرانے کیلئے حلف دیا، اور بتایاکہ وہ یہ بیان بطور سابق سفیر پاکستان دے رہے ہیں ، وہ ان دنوں وزیراعظم ہاؤس میں مقیم ہیںوہ سابق وزیراعظم اور سابق وزیراعلی نوازشریف ، سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے معاون خصوصی بھی رہے ، پیشہ کے لحاظ سے وہ اکیڈیمک ہیں ،2008ء میں وزیراعظم گیلانی نے انہیں سفیر عمومی مقرر کیا پھرمئی 2008ء میں امریکا میں سفیر مقرر کردیا گیا، حقانی نے بتایاکہ وطن کی موثر نمائندگی کی خدمات انجام دینے پر حکومت نے ہلال پاکستان کا ایوارڈ دیا،نیویارک ٹائمز نے انہیں پاکستان کا ان تھک محافظ قرار دیا، حقانی نی نے بتایاکہ میمومعاملے میں انہیں غلط طور پر ملوث کیا گیا۔ اس پر سولہ نومبر 2011ء کو صدر کو ایک خط میں انہوں نے استفعی دینے کی پیش کش کی، وزیراعظم نے انکا جو استعفی منظور کیا اسکا نوٹیفکیشن انکے پاس موجود ہے، حقانی کے وکیل نے میموسے متعلق منصوراعجاز کا اخباری مضمون بھی وہاں پیش کیا ، حقانے کہاکہ میموکے مندرجات غلط طور پر ان سے منسوب کئے گئے، میمو کے معاملے میں انکا کوئی کردار نہیں ،، حقانی نے جب کہاکہ سوائے میڈیا کے اانہیں میمو کی حیثیت کے بارے میں بھی کوئی علم نہیں،اس پر کمیشن نے ان سے کہاکہ آپ نیا باب کھول رہے ہیں، محتاط رہیں، عدالت نے دیا گیا بیان تحریری شکل میں آنے پر اسے حقانی کو ملاحظہ کرنے کیلئے بھی دیا، حقانی کے وکیل زاہدبخاری نے کہاکہ پٹیشنرز کے سیاسی مقاصد ہیں، پہلے ان کے بیانات اور شہادتیں لی جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.