9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:31
سوناکشی سنہا کی فلم ’’لٹیرا‘‘ عید پر ریلیز ہو گی
جنگ نیوز -
ممبئی… بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا کی فلم’’لٹیرا ‘‘ رواں سال عید پر ریلیز ہوگی۔ سوناکشی سنہا بھی عید کے موقع کو اپنے لئے خوش قسمت سمجھتی ہیں کیونکہ ان کی فلم دبنگ عید کے موقع پر ہی ریلیز ہوئی تھی جس نے باکس آفس پر بے پناہ کامیابیاں سمیٹی تھیں۔ فلم لٹیرا کے پروڈیوسر ایکتا کپور اور وکاس بھال ہیں جن سے سوناکشی سنہا نے فلم کی عید پر ریلیز کی گزارش کی ہے۔ دوسری جانب سلمان خان کی فلم ایک تھا ٹائیگر بھی عید پر ریلیز ہونا ہے جس کی وجہ سلمان خان کا بھی عید کے موقع کو اپنی لئے خوش قسمت سمجھنا ہے۔ ان وجوہات کی بنا پر فلم لٹیرا کے پرڈیوسر فلم کو عید کے موقع پر ریلیز کرنے پر ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔