9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:42
گلگت میں دہشت گردی ختم کرنے کیلئے وزارت داخلہ کی مدد طلب
جنگ نیوز -
گلگت… وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کا کہنا ہے کہ مٹھی بھر شرپسندوں اور دہشت گردوں کوسختی سے کچل کرصوبائی دارالحکومت گلگت کوامن کا گہوارہ بنایا جائے گا۔گلگت میںصوبائی وزیر قانون وزیر شکیل احمد، چیف سیکرٹری سیف اللہ چٹھہ اورآئی جی پولیس حسین افضل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر سید مہدی شاہ کا کہنا تھا کہ شہر میں جاری دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے وزارت داخلہ سے مدد طلب کرلی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں شہر میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے دوران نگرل کے عمائدین نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کرنے والے ملزم کو پولیس کے حوالے کرکے امن دوستی اور قرقہ ورانہ ہم آہنگی کی مثال قائم کی۔وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ شہر میں قیام امن کویقینی بنانے کے لئے علماء اور عمائدین سے مشاورت کے بعد جلد حکمت عملی کا اعلان کیا جائے۔