تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:42

میمو کیس، عدالتی فیصلے پر نظر ثانی کیلئے حسین حقانی کی درخواست

جنگ نیوز -


اسلام آباد … امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے میمو معاملے کے متعلق نظرثانی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔ پیر کو یہ درخواست حسین حقانی نے اپنی وکیل عاصمہ جہانگیر کے ذریعے جمع کرائی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا سپریم کورٹ نے اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کیا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ سپریم کورٹ کے ماتحت نہیں ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ ہائی کورٹ کے ججز کو سپریم کورٹ کی جانب سے ہدایات جاری نہیں کی جا سکتیں اور کمیشن کی تشکیل قانون کے مطابق نہیں ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.