تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:53

جنرل کیانی اور شجاع کے بیانات منظوری کے بغیرجمع کرائے گئے،گیلانی

جنگ نیوز -


اسلام آباد… وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل کیانی ، ڈی جی آئی ایس آئی جنرل شجاع پاشا کے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے بیان کی مجاز اتھارٹی نے منظوری نہیں دی ۔ ایک چینی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیر اعظم نے کہا کہ حکومتی اجازت کے بغیر کسی بھی سرکاری اہلکار کا کوئی قدم غیر قانونی ہوگا۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے یہ بات چیف جسٹس کی جانب سے دئے گے آبزرویشن کے تناظر میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل کیانی اور ڈی جی آئی ایس آئی کے بیان کی وزارت دفاع سے منظوری نہیں لی گئی اور نہ ہی انکے پیغامات کی کوئی سمری منظوری کے لئے آئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.