تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:53

انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئیقومی کرکٹ ٹیم دبئی روانہ

جنگ نیوز -


لاہور…پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کیخلاف سیریز کے لیے متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئی، کپتان اورکوچ پرامید ہیں کہ قومی ٹیم شاندارکارکردگی کامظاہرہ کرے گی۔پاکستان کرکٹ ٹیم لاہورکے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متحدہ عرب امارات روانہ ہوئی ،یوں تو پاکستان سیریز کا میزبان ہے لیکن سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے میچز متحدہ عرب امارات میں کرائے جارہے ہیں۔قومی ٹیم کے ہمراہ پی سی بی الیون بھی یواے ای روانہ ہوئی جو گیارہ جنوری کوانگلینڈکیخلاف سائیڈ میچ کھیلے گی۔پاکستان ٹیم کے کوچ اورکپتان کاکہنا ہے کہ انگلینڈ مشکل حریف ہے لیکن پاکستان ٹیم اچھے نتائج دینے کی کوشش کرے گی۔محسن خان نے چیئرمین پی سی بی کے بیان پرتبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہاکہ وہ ذکااشرف کی عزت کرتے ہیں اور کوئی نیاتنازعہ پیدا نہیں کرنا چاہتے۔پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ سترہ جنوری سے دبئی میں کھیلاجائے گا، دوسرا ٹیسٹ پچیس جنوری سے ابوظہبی اورتیسرا ٹیسٹ تین فروری سے دبئی میں ہوگا۔ون ڈے میچز تیرہ ، پندرہ ، اٹھارہ اوراکیس فروری کو ہوں گے، تین ٹی ٹوئنٹی میچ تئیس، پچیس اورستائیس فروری کو کھیلے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.