9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:20
لاہور : نصراللہ وڑائچ ایڈووکیت نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کے معروف وکیل نصراللہ وڑائچ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا،پولیس کے مطابق نصراللہ وڑائچ کو ان کی رہائش گاہ واقع راوی روڈ میں گھس کر قتل کیا گیا۔مقتول سابق چیئرمین ایگزیکٹیوکمیٹی پاکستان بار کونسل بھی رہے،صدر سپریم کورٹ بار یاسین آزاد نے اس قتل کی شدید مذمت کی ہے،اور احتجاجاًکل ملک بھر عدالتوں میں بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔