تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 2:9

محبت میں ناکام افراد کودل کا دورہ پڑنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے، تحقیق

جنگ نیوز -


نیویارک. . . . . . . .ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ محبت میں ناکام افراد کو دل کا دورہ پڑنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ یہ بات امریکا میں دو ہزار افراد پر ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے، جن کو دل کا دورہ پڑا تھا۔ تحقیق کے مطابق دل ٹوٹنے کے ابتدائی دنوں میں دل کو زیادہ خطرات لاحق ہوتے ہیں۔امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے مطابق پہلے دن یہ خطرہ 21 گنا زیادہ ہوتا ہے اور پہلے ہفتے کے دوران بھی یہ خطرہ 6 گنا تک زیادہ رہتا ہے۔ ان دکھی دلوں کو دل کے دورے کے علاوہ دل کی دھڑکن میں اضافہ، بلڈ پریشر، ذہنی دباوٴ اور خون کی پھٹکیاں جمنے جیسے مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.