10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 2:9
رولز رائس کاروں کی فروخت میں تاریخی اضافہ
جنگ نیوز -
لندن. . . . .. .رولز رائس کاروں کی فروخت میں تاریخی اضافہ ہوا ہے،سال 2011 میں ساڑھے 3 ہزار سے زائد رولز رائس کاریں فروخت ہوئیں۔رولز رائس کار امارت، خاندانی وجاہت اور معاشرتی حیثیت کا نشان سمجھی جاتی ہے،یہی وجہ ہے کہ آسٹریلیا سے امریکا اور چین سے چلی تک دنیا بھر میں طبقہ امرا کے نفاست پسند اور نازک مزاج افراد میں رولز رائس کاریں ہمیشہ مقبول رہی ہیں۔گزشتہ سال تین ہزار پانچ سو اڑتیس رولز رائس کاریں فروخت ہوئیں جو کمپنی کی ایک سو سات سالہ تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔اس سے پہلے 1978 میں تین ہزار تین سو اٹھتر کاریں فروخت ہوئی تھیں۔کمپنی کے سی ای او کو امید ہے کہ رولز رائس کاروں کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگا اسی لیے کمپنی انگلینڈ میں نیا پلانٹ قائم کرنے پر بھی غور کر رہی ہے۔