10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 2:9
امریکا طالبان مذاکرات پر افغان رہنماوٴں کا تحفظات کا اظہار
جنگ نیوز -
برلن . . . ... . افغان رہنماوٴں نے امریکا اور طالبان کے درمیان ہونے والی بات چیت پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔جرمنی کے دارالحکومت برلن میں امریکی حکام سے ملاقات کے بعد سابق آرمی چیف عبدالرشید دوستم اور شمالی اتحاد کے تین رہنماوٴں سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران افغان رہنماوٴں کا کہنا تھاکہ مذاکرات کے نتیجے میں طالبان کو وقت مل جائے گا اور وہ بین الاقوامی افواج کے جانے کے بعد مزید مضبوط ہوجائیں گے۔ ان کاکہنا تھاکہ مذاکرات ادھورے ہیں کیونکہ اس میں طالبان مخالف افغان شامل نہیں ہیں۔ ان مذاکرات سے ان لوگوں کی زندگیاں بھی خطرے میں پڑ جائیں گی جنہوں نے دس سال قبل طالبان کے اقتدار کو ختم کرنے کیلئے کوشش کی تھی۔