5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
امریکی خاتون اول مشعل اوباما ہیٹی پہنچ گئیں
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8625 -
پورٹو پرنس…امریکی خاتون اول مشیل اوباماغیراعلانیہ دورے پراچانک ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس پہنچ گئیں ان کے ہمراہ نائب صدر جوبائیڈن کی اہلیہ جل بائیڈن بھی ہیں? امریکی خاتون اول مشیل اوباما اور جل بائیڈن نے ہیلی کاپٹر میں زلزلہ سے متاثرہ دارالحکومت پورٹ اوپرنس کا فضائی جائزہ لیا ? جہاں زلزلہ کے باعث اب بھی ہزاروں کی تعداد میں بے گھر لوگ کیمپوں میں مقیم ہیں ?جس کے بعدمشیل اوباما اور جل بائیڈن تباہ شدہ صدارتی محل گئیں جہاں انھوں نے ہیٹی کے صدر رینی پریول سے ملاقات کی اورانھیں ہیٹی کی تعمیر نومیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ?انھوں نے امریکی تعاون سے دوبارہ تعمیر کیے جانے والے سکول کا بھی دورہ کیا اور وہاں زیر تعلیم طلبہ سے ملاقات کی ?امریکی خاتون اول کی آمد کی خوشی میں بچوں نے گیت گائے?مشیل اوباما نے طلبہ کے ساتھ رقص کیااوران کے ساتھ مل کر پینٹنگ بھی بنائی ?