5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
فرانس نے سلامتی کونسل کی مستقل نشست کیلئے بھارت کی حمایت کردی
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8625 -
واشنگٹن…فرانس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل نشست کیلئے بھارت کی حمایت کردی? دونوں ممالک نے سول جوہری پروگرام میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے?یہ بات بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وشنو پرکاش نے واشنگٹن میں جوہری سلامتی سربراہ کانفرنس کے موقع پر صدر نکولس سرکوزی کی وزیراعظم منموہن سنگھ سے تفصیلی ملاقات کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں بتائی? وشنو پرکاش کے مطابق ملاقات میں سرکوزی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری میں بھارت کو اسکا جائز مقام ملنا چاہیے اور فرانس سلامتی کونسل کی مستقل نشست کیلئے نئی دلی کی حمایت کے عزم پر کاربند ہے? دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور افغانستان سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور دہشتگردی کیخلاف تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا? فرانس نے بھارت کے ساتھ سول جوہری میدان میں کثیر جہتی تعاون کو فروغ دینے پر بھی آمادگی ظاہر کی?