5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
اسرائیل:2کروڑ ڈالر کی لاٹری جیتنے والا جوڑا منہ چھپانے پر مجبور
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8625 -
مقبوضہ بیت المقدس…قسمت کے مارے خوف اور بدنامی کے ڈر سے تو اپنا منہ چھپاتے ہی ہیں مگر اسرائیل میں ایک اسیا جوڑا بھی ہے جو اپنی خوش قسمتی کی وجہ سے منہ چھپانے پر مجور ہے?منہ چھپائے یہ جوڑا کوئی دہشتگرد یا مجرم نہیں جو پولیس یا قانون سے اپنی شناخت چھپا کر بچنے کی کوشش میں ہو بلکہ یہ وہ خوش قسمت جوڑا ہے جس نے دو کروڑ امریکی ڈالر کی لاٹری جیتی ہے ? اسرائیلی جوڑا اپنا یہ انعام لینے میں 3مہینے سے بھی زیادہ لیٹ ہوگئے ? جوڑے کا کہنا ہے کہ وہ لاٹری کی ٹکٹ خریدتے رہتے ہیں ان کے پاس 19ٹکٹیں پڑی ہوئی تھیں جو ابھی دیکھی جانی تھیں شخص نے اچانک یہ ٹکٹ دیکھی تو اسے کیا پتا تھا کہ قسمت کی دیوی ان پر اتنی مہربان ہے کہ پہلا ہی ٹکٹ دیکھنے پر وہ اسرائیل کے اب تک کے سب سے بڑے انعامی رقم کے حقدار ہوئے ہیں لیکن خوش قسمتی ان کے لئے کچھ پریشانی بھی لائی ہے کہ جوڑا اپنی شناخت چھپائے پھرتا ہے ? اسرائیلی جوڑے کا کہنا ہے کہ وہ اس رقم سے کچھ حصہ فلاحی کاموں میں چندے میں دیں گے ?