5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
قیمتوں میں کمی، چاول کا برآمدی ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8627 -
کراچی…بین الاقوامی سطح پر چاول کی قیمتوں میں گراوٹ کے باعث رواں سال چاول کی برآمدات کے لیے2 ارب40 کروڑ ڈالر کا ہدف حاصل نہیں ہوسکے گا?رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے نائب چیئرمین رفیق سلیمان نے جیو نیوز کو بتایا کہ ویت نام کی جانب سے غیر باسمتی چاول کی قیمتوں میں گراوٹ کے باعث پاکستانی چاول کی قیمت330 ڈالر سے کم ہو کر300 ڈالر کی سطح پر آگئی?ان کا کہنا تھا کہ اب تک1 ارب70 کروڑ ڈالر کے کے چاول برآمد کیے جاچکے ہیں جن میں7 لاکھ22 ہزار ٹن باسمتی جبکہ غیر باسمتی کا حجم27 لاکھ ٹن ہے?