تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

اے این پی رکن صوبائی اسمبلی کی طرف سے ہزارہ کو صوبہ بنانے کی قرارداد

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8627 -
پشاور…عوامی نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر تعلیم قاضی اسد کے بعد رکن سرحد اسمبلی گوہر نواز نے بھی ہزارہ کو الگ صوبہ بنانے کے لئے اسمبلی سیکریٹریٹ میں قرارداد جمع کرا دی ہے?ضلع ہری پور سے عوامی نیشنل پارٹی کے رکن سرحد اسمبلی گوہر نواز نے ہزارہ کو الگ صوبہ بنانے کے لئے قرار داد آج سرحد اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی? قرار داد میں رکن اسمبلی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہزارہ کے عوام کے پر زور مطالبے پر ہزارہ کو صوبے کا درجہ دیا جائے? اس سے پہلے ہری پور سے ہی اے این پی کے رکن سرحد اسمبلی اور صوبائی وزیر تعلیم قاضی اسد نے بھی گزشتہ روز اسمبلی سیکریٹریٹ میں ہزارہ ڈویژن کو الگ صوبہ بنانے کے حوالے سے قرارداد جمع کرائی تھی? صوبائی وزیر تعلیم قاضی اسد نے جیو نیوز سے گفت گو میں کہا کہ قرار داد جمع کرانا ان کا جمہوری حق ہے ان کا کہنا تھا کہ انہیں پارٹی کی جانب سے کوئی شوکاز نوٹس نہیں ملا اگر ملے گا تو دیکھا جائے گا?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.