5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ٹوئنٹی20ورلڈ کپ کیلئے شاہد آفریدی سے بہتر کپتان نہیں، مشتاق محمد
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8627 -
لندن…پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشتاق محمد نے کہا ہے کہ ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کے قیادت کے لیے شاہدآفریدی سے بہترکپتان نہیں ،ان کی قیادت میں ٹیم ٹائٹل کادفاع کرسکتی ہے?لندن میں غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے مشتاق محمد نے کہا کہ شاہد آفریدی نے پچھلے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کوکامیابی دلوائی ، وہ محدود اوورز کی کرکٹ کاوسیع تجربہ رکھتے ہیں ،ان کی مثبت قیادت ٹیم کے لیے فائدہ مند ہوگی بلکہ قیادت کی ذمہ داری سے ان کے کھیل میں بھی بہتری آئے گی? مشتاق محمد نے کہا کہ پاکستان کو دورہ آسٹریلیا کے بعد کئی کھلاڑیوں سے محروم ہونا پڑا مگر نئے ٹیلنٹ کو اگر کوئی آگے لے کر جاسکتا ہے تو وہ شاہد آفریدی ہی ہیں?