5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ہزارہ واقعات میں گرفتار افراد کو رہا کیا جارہا ہے، رحمن ملک
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8629 -
اسلام آباد . . . وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ہزارہ واقعات میں گرفتار افراد کو آج رہا کیا جارہا ہے، ہزارہ کے عوام کی خواہشات کا احترام کیا جائے گا اور امید ہے کہ یہ معاملہ خوش اسلوبی سے طے کر لیا جائے گا ?انہوں نے یہ بات پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی? ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سمیت پورے ملک کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں?ایک سوال پر وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ سری لنکا کی حکومت سری لنکن ٹیم پرحملے کی تحقیقات کے لئے تعاون نہیں کر رہی ، وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ پاکستان میں تعینات سری لنکا کے سفیر سے احتجاج کرینگے کہ جب پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم سری لنکا گئی تو اس سے تعاون نہیں کیا گیا?