5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
نئے صوبوں کے قیام کیلئے قومی کمیشن بنایاجائے،جاویدہاشمی
NoImage -
ملتان…مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنمامخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کیلئے قومی کمیشن بنایاجائے جونئے صوبوں اور ان کے ناموں کا جائزہ لے اور ضرورت پڑنے پرریفرنڈم بھی کرایاجائے? ملتان میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو خیبر پختونخوا کے نام پر شدید تحفظات تھے لیکن میاں نواز شریف نے قومی یکجہتیکیلئے اسے قبول کیا?ان کا کہنا تھا کہ نئے صوبے بنانے میں ہی ملکی سا لمیت ہے،وہ یہ بات کرکے عوام کی ترجمانی کررہے ہیں? انہوں نے مزید کہاکہ ہزارہ کے عوام نے اپنے خون سے ثابت کر دیا ہے کہ ملک میں جہاں ضرورت ہونئے صوبے بنائے جائیں? پنجاب میں پوٹھو ہار اور جنوبی پنجاب کے ساتھ ہزارہ کو بھی صوبہ کا درجہ دیا جائے?