5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
آبپاشی کے نظام کی بہتری کے منصوبے پر بھی کام کر رہے ہیں،چیئرمین واپڈا
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8632 -
لاہور…واپڈاکے چیئرمین شکیل درانی نے کہاہے کہ صوبہ سندھ کی تین نہروں روہڑی ،دادو اور رائس کینال کوپختہ کرنے کیلئے5کروڑ93لاکھ روپے سے فزیبلیٹی اسٹڈیز اور انجینئرنگ ڈیزائن تکمیل کے آخری مراحل میں ہے?یہ بات انہوں نے لاہورمیں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی?شکیل درانی نے کہاکہ واپڈا ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافے کے ساتھ آبپاشی کے نظام کی بہتری کے منصوبے پر بھی کام کر رہا ہے جس کے تحت سندھ کی تین بڑی نہروں دادو ،رائس اور روہڑی کوپختہ کیاجائے گا? چیئرمین واپڈا کاکہنا تھاکہ تعمیراتی کام کے آغاز سے پہلے تکنیکی رپورٹ اور منصوبے کی افادیت کاجائزہ لیا جائے گا اوراسے کم سے کم مدت میں مکمل کیا جائے گا،انہوں نے کہاکہ اس منصوبے سے2ہزار8سو کیوسک پانی کی بچت ہوگی،جبکہ4لاکھ92ہزار ایکڑ اراضی کو زیر کاشت لایا جاسکے گا ?