تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

پختون خوا کے نام پر گریٹر افغانستان نہیں بننے دینگے،حلیم عاد ل شیخ

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8632 -
کراچی…مسلم لیگ ق سندھ کے جنرل سیکریٹری حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پختون خواہ کے نام پر گریٹر افغانستان نہیں بننے دیں گے ، صوبہ ہزارہ ضروربن کررہے گا?کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم ہزارہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں،مسلم لیگ(ق)ہزارے کی عوام پر کوئی احسان نہیں کررہی ہے بلکہ ان کا وہ قرض اتار رہی ہے جو انہوں نے 1947میں پاکستان کا ساتھ دے کر کیا تھا? حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اگر ہزارے وال عوام کی حمایت کرناگناہ ہے تومسلم لیگ(ق)یہ گناہ کرتی رہے گی?ان کا کہناتھاکہ ہزارہ پر امن علاقہ ہے وہاں حالات خراب کرنے میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا ہاتھ ہے ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.