تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

قیدیوں کودی جانے والی رعایت کسی ایک فرد کے لیے نہیں،قمر زمان کائرہ

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8632 -
لاہور…وفاقی وزیراطلاعات ونشریات قمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ اٹھارویں ترمیم کی خوشی میں قیدیوں کودی جانے والی رعایت کسی ایک فرد کے لیے نہیں ، امید ہے پنجاب حکومت بھی دیگر صوبوں کی طرح اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرے گی?انہوں نے یہ بات لاہورمیں یونیورسٹی آف گجرات کے طلبہ کے فن پاروں کی نمائش کے افتتاح کے موقع پرمیڈیا سے کہی?قمرزمان کائرہ نے کہا کہ کسی ڈکیت اور قاتل کی سزا میں کمی نہیں کی گئی?انہوں نے کہا کہ الگ صوبے کے لیے ہزارہ عوام کا مطالبہ ان کا آئینی حق ہے،نئے صوبے بنانے کے لیے آئین اورقانون میں طریقہ کارطے ہے?انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم متفقہ منظورہوئی ہے اس لیے اسے نہیں چھیڑا جاسکتا تاہم انیسویں ترمیم لائی جاسکتی ہے? وفاقی وزیر نے کہا کہ چین اورایران سے فوری طورپربجلی کی سپلائی ممکن نہیں اس کے لئے انفراسٹرکچربناناہوگا،لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے حکومت جنگی بنیادوں پرکام کررہی ہے،دریاؤں میں پانی کی آمد بڑھنے سے صورتحال بہتر ہوجائے گی?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.