5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
تحفظات کے باوجود صدرزرداری کے احکامات پر عمل کرائینگے،رانا ثنااللہ
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8632 -
لاہور…پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ وہ تحفظات کے باوجود صدرآصف علی زرداری کی طرف سے قیدیوں کی سزا میں کمی کے احکامات پر عمل کروائیں گے ?لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب راناثنا اللہ نے کہا کہ صدر زرداری نے اپنے اختیارات محض ایک شخص کو خوش کرنے کے لئے استعمال کیے ہیں جس کے نتیجے میں کرپشن بڑھے گی ?راناثنااللہ کا کہناتھا کہ ن لیگ نے ہمیشہ آئین اور قانون کی بالادستی کی بات کی ہے اور کبھی اس سے انحراف نہیں کرے گی ?رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ صدرزرداری کے احکامات تحفظات کے باوجود باوجود ان پر عملدرآمد کرایا جائے گااور736قیدی فوری طور پر رہا کر دیئے جائیں گے جبکہ3238 قیدیوں کو اس رعایت سے فائدہ ہوگا ?