5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ایس ای سی پی کے نئے چیئر مین وکمشنر ز کی تقرری کیلئے مختلف ناموں پر غور
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8634 -
اسلام آباد…وزارت خزانہ نے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں نئے چیئرمین اور کمشنرز کی خالی اسامیوں پر تقرری کیلئے مختلف ناموں پر غور شروع کردیا ?وزارت خزانہ حکام نے جیونیوز کو بتایا کہ نئے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں جاری بے ضابطگیوں کانوٹس لیتے ہوئے ایس ای سی پی میں بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیاجبکہ مشیر خزانہ کی ہدایات پر نئے چیئر مین اور ایس ای سی پی اور نئے کمشنرز کے ناموں پر غور شروع کردیا ہے? وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق نئے چیئرمین ایس ای سی پی کیلئے کے اے ایس بی کے سابق منتظم اعلی? فرخ سبزواری،بی ایم اے کیپٹل کے فرخ احمد خان جبکہ صدر کیپٹل مارکیٹ انسٹیٹیوٹ کے گلریز یزدانی کے نام زیر غور ہیں اس کے علاوہ کمشنر کے لیے علی الدین انصاری ، راشد صادق سمیت دیگر ناموں پر غور کیا جارہا ہے ?